ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 25 فروری کوڈھاکہ میں شروع ہوگا

ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 25 فروری کوڈھاکہ میں شروع ہوگا

ڈھاکہ(این این آئی) ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 25 فروری کو بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں شروع ہوگا ۔تفصیلات کے مطابق 25 فروری سے شروع ہونے والے میگا ایونٹ میں دفاعی چیمپئن پاکستان سمیت میزبان بنگلہ دیش، بھارت، سری لنکا اور افغانستان کی ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے ایکشن میں نظر آئیں گی، افغانستان کی ٹیم پہلی بار ایونٹ میں قسمت آزمائی کرے گی۔ پاکستان اور روایتی حریف بھارت کی ٹیمیں 2 مارچ کو مد مقابل ہوں گی۔ ایشیا کپ کے تمام میچ بنگلا دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ کے شیر بنگلا کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے، 25 فروری سے 8 مارچ تک جاری رہنے والے اس ایونٹ کا افتتاحی میچ پاکستان اورسری لنکاکے درمیان ہوگا، 27 فروری کو پاکستان اور افغانستان کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔

، 2 مارچ کو پاکستان کا ٹاکرا روایتی حریف بھارت سے ہوگا جبکہ 4 مارچ کو میزبان بنگلا دیش اور پاکستان کا میچ ہوگا۔ ٹورنامنٹ کا فائنل 8 مارچ کو کھیلا جائے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی