پاکستان رگبی یونین کی ایگزیکٹو کونسل کے غیررسمی اجلاس کا انعقاد

پاکستان رگبی یونین کی ایگزیکٹو کونسل کے غیررسمی اجلاس کا انعقاد

لاہور ( سپورٹس رپورٹر ) پاکستان رگبی یونین کی ایگزیکٹو کونسل کا غیررسمی اجلاس گزشتہ روز لاہورمیں ہوا۔ اجلاس کی صدارت پاکستان رگبی یونین کے صدر فوزی خواجہ نے کی۔ اجلاس میں پاکستان رگبی یونین کے سیکرٹری عارف سعید، رضوان ملک، خرم ہارون، راجر کومبس اور دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران پاکستانی رگبی ٹیم کی انٹرنیشنل ایونٹس میں شرکت کے حوالے سے غور کیا گیا۔ پاکستان رگبی ٹیم نے اس سال ایشین فائیو رگبی ٹورنامنٹ میں شرکت کرنی ہے اس کے علاوہ جونیئر ٹیم کے پروگراموں کو ترتیب دی گئی۔ اجلاس میں پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل امیر حمزہ کی وفات پر اظہار افسوس کیا گیا اور مرحوم کیلئے دعائے مغفرت بھی کی گئی۔

واضح رہے کہ پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل امیر حمزہ گیلانی پچھلے ہفتے اسلام آباد میں وفات پا گئے تھے۔ پاکستان رگبی یونین کے صدر فوزی خواجہ نے اجلاس کے اختتام پر بتایا کہ یہ سال پاکستان رگبی کیلئے کافی اہم ہے ٹیم نے دو انٹرنیشنل ٹورنامنٹ میں شرکت کرنی ہے اس کے ساتھ انٹرنیشنل رگبی بورڈ پاکستان رگبی یونین کے پروگرامز میں کافی دلچسپی لے رہا ہے جو کہ ایک خوش آئند بات ہے۔ جونیئر رگبی ٹیم کی پرموشن کیلئے بھی کافی کام ہو رہا ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی