برینڈن میکولم کی بھارت کےخلاف دوسرے ٹیسٹ میں شاندار بیٹنگ

برینڈن میکولم کی بھارت کےخلاف دوسرے ٹیسٹ میں شاندار بیٹنگ

ویلنگٹن (اے پی پی) نیوزی لینڈ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز وکٹ کیپر بلے باز برینڈن میکولم نے بھارت کے خلاف انتہائی شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹرپل سنچری کے ساتھ ساتھ کئی ریکارڈ اپنے نام کرلئے۔ وہ ٹرپل سنچری سکور کرنے والے نیوزی لینڈ کے پہلے کھلاڑی بن گئے۔ انہوں نے بھارت کے خلاف دوسرے آخری کرکٹ ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں کیریئر بیسٹ اننگز کھیلتے ہوئے 302 قیمتی رنز بنائے، انکی شاندار بیٹنگ کی بدولت کیویز ٹیم ٹیسٹ ڈرا کرنے میں کامیاب ہوئی، برینڈن میکولم کی یہ ٹیسٹ کیریئر کی بہترین اننگز اور نویں ٹیسٹ سنچری ہے۔ برینڈن میکولم نے بھارتی باﺅلرز کی خوب دھلائی کرتے ہوئے وکٹ کے چاروں اطراف دلکش اسٹروکس کھیلے، انہوں نے اس دوران 559 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 4 خوبصورت چھکوں اور 32 چوکوں کی مدد سے انفرادی 302 رنز بنائے۔ برینڈن میکولم کے بیٹ کی ضرب سے کئی ریکارڈ پاش پاش ہوگئے۔ انہوں نے میچ کے چوتھے روز بریڈلی جان واٹلنگ کے ہمراہ چھٹی وکٹ کیئے تاریخ کی سب سے بڑی شراکت کیڈ ڈبل سنچریوں کا قومی ریکارڈ برابر کیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق ویلنگٹن کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میں برینڈن میکولم 302 رنز پر بنائے یہ کسی بھی کیوی کرکٹر کی پہلی بڑی اننگز ہے۔

اس سے قبل 1990-91ءمیں بیسٹ ریزرو سٹیڈیم میں مارٹن کرو نے سری لنکا کے خلاف 299 رنز بنائے تھے ۔ برینڈن میکولم ٹرپل سنچری بنانے والے اپنے ملک کے پہلے کرکٹر بن گئے ہیں۔ انہوں نے اپنے 302 انفرادی اننگز کے دوران دوسری اننگز میں بڑا سکور کرنے والے تاریخ کے چوتھے بلے باز ہونے کا بھی اعزاز حاصل کیا اور اس دوران انہوں نے اسٹیفن فلیمنگ کا ٹرپل ڈبل سنچریوں کا ملکی ریکارد برابر کر دیا۔ انہوں نے اپنی اننگز میں 559 بالز کا سامنا کیا جو کسی بھی کھلاڑی کی جانب سے نیوزی لینڈ میں کھیلی جانے والی ریکارڈ گیندیں ہیں اس سے قبل ایڈن پارک میں 1977-78ءمیں انگلینڈ کے کلائیوریلڈلی نے 524بالز کا سامنا کیا تھا۔ برینڈن میکولم اپنی اننگز کے دوران 775 منٹ تک وکٹ پر ٹھہرے۔ اس طرح انہوں نے نیوزی لینڈ میں طویل بیٹنگ کا شعیب محمد کا ریکارڈ بھی توڑ دیا جو انہوں نےا سی وینیو پر 1988-89ءمیں 720 منٹ بیٹنگ کرکے قائم کیا تھا۔ برینڈن میکولم گلین ٹرنر کے بعد ایک ہی سیریز میں دوسری ڈبل سنچری سکور کرنے والے دوسرے کیوی پلیئر بن گئے۔ برینڈن میکولم اور واٹلنگ کے درمیان 352 رنز کی شراکت ہوئی جو چھٹی وکٹ کا ورلڈ ریکارڈ اور نیوزی لینڈ کی کسی بھی وکٹ کیلئے تیسری بڑی پارٹنر شپ تھی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی