دسویں انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ میں آج مزید چار میچ کھیلے جائینگے

دسویں انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ میں آج مزید چار میچ کھیلے جائینگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ابوظہبی (اے پی پی)دسویں آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں (آج) منگل کو مزید چار میچ کھیلے جائینگے۔ اس سلسلے میں پہلا میچ آسٹریلیا اور بنگلہ دیش کی ٹیموں کے درمیان ابوظہبی میں کھیلا جائیگا، دوسرا میچ افغانستان اور نمیبیا کی ٹیموں کے درمیان ابوظہبی میں کھیلا جائیگا، تیسر ا میچ بھارت اور پاپوا نیوگنی کی ٹیموں کے درمیان شارجہ میں کھیلا جائیگا جبکہ چوتھا میچ پاکستان اور سکاٹ لینڈ کی ٹیموں کے درمیان دبئی میں کھیلا جائیگا۔ میگا ایونٹ بھارت کی ٹیم ٹائٹل کے دفاع کیلئے میدان میں اترے گی، بھارتی ٹیم کو اس سے قبل تین بار عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل ہے جبکہ پاکستان کی ٹیم نے دو مرتبہ عالمی ٹائٹل اپنے نام کیا۔ یکم مارچ تک جاری رہنے والے ایونٹ میں دنیائے کرکٹ کی سولہ ٹیمیں عالمی ٹائٹل کے حصول کیلئے قسمت آمائی کریں گی، ایونٹ میں شریک ٹیموں کو چار مختلف گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ گروپ اے میں پاکستان، بھارت، پاپوا نیو گنی اور سکاٹ لینڈ، گروپ بی میں افغانستان، بنگلہ دیش، آسٹریلیا اور نمیبیا، گروپ سی میں متحدہ عرب امارات، انگلینڈ، جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز جبکہ گروپ ڈی میں کینیڈا، زمبابوے، نیوزی لینڈ اور سری لنکا شامل ہیں۔
 ایونٹ کے کوارٹر فائنلز 22 اور 23 فروری، سیمی فائنلز 24 اور 26 فروری جبکہ فائنل یکم مارچ کو کھیلا جائے گا۔