ادبستان صوفیہ میں طلبہ وطالبات کے مابین کھیلوں کا انعقاد
لاہور (پ۔ر)ادبستان صوفیہ کے سرسبز گراﺅنڈ میںگزشتہ روزاس کے ذیلی ادارے Lecoleکے طلباءکے مابین کھیلوں کا انعقاد کیا گیا۔ جن میں ریبٹ اینڈ ٹرٹل ، بال ریلے ،شیپ ریس ، فراگ ریس ، پاس دی بال ، لنچ ریلے ، بیلون سیٹ ، ہرڈل ریس وغیرہ نمایاںتھے۔ بچوں نے ان مقابلوں میں انتہائی دلچسپی اور جوش وخروش کا مظاہرہ کیااس موقع پر والدین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی جنہوں نے ہرایک event پر بچوں کی حوصلہ افزائی کی اور آخرمیں P.Tشو بھی قابل دید تھاجس میں بچوں کی گروہ بندی اور باہمی تفاعل کا نہایت شاندار مظاہرہ کیاگیا اس پر آنیوالے معزز مہمانوں نے دل کھول کر بچوں کو داد پیش کی ۔آخر میں مہمان خصوصی خواجہ محمد عاصم ایگزیکٹوڈائریکٹر لیکول /ادبستان صوفیہ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اس گہما گہمی کے دورمیں اس نوعیت کی تقریبات کا انعقاد قابل ستائش ہے۔
انہوں نے سکول انتظامیہ کی جانب سے کئے جانیوالے انتظامات اور بچوں کی بھرپورشرکت کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس طرز کی جسمانی سرگرمیوں کے انعقاد سے معاشرے کے نوجوانوں کو بے راہ ر وی اور منفی سرگرمیوں سے دوررکھاجاسکتاہے ۔