12 ویںقومی ایشین سٹائل کبڈی چمپئن شپ 5 مارچ سے شروع ہوگی

12 ویںقومی ایشین سٹائل کبڈی چمپئن شپ 5 مارچ سے شروع ہوگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان کبڈی فیڈریشن کے زیراہتمام اور پی او ایف واہ کے تعاون سے 12 ویںقومی ایشین سٹائل کبڈی چمپئن شپ 5 مارچ سے پی او ایف واہ میںشروع ہوگی۔ پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل رانا محمد سرور کے مطابق چمپئن شپ میں فیڈریشن سے منسلک محکموں کی ٹیمیں حصہ لیں گی اور منیجرز میٹنگ 4 مارچ کو ہوگی جس میں چمپئن شپ کے ڈراز کا اعلان اور قوانین کے بارے میں آگاہ کیا جائےگا اور یہ چمپئن شپ 9 مارچ تک جاری رہے گی۔