37 ویں قومی سرکل سٹائل کبڈی چمپئن شپ 26 مارچ سے شروع ہوگی

37 ویں قومی سرکل سٹائل کبڈی چمپئن شپ 26 مارچ سے شروع ہوگی

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان کبڈی فیڈریشن کے زیراہتمام 37 ویں قومی سرکل سٹائل کبڈی چمپئن شپ 26 مارچ سے چیچہ وطنی میں کھیلی جائے گی۔ پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل رانا محمد سرور کے مطابق چمپئن شپ میں چاروں صوبوں سمیت پاکستان آرمی، پاکستان نیوی، پاکستان ایئرفورس، پاکستان پولیس ، پاکستان واپڈا، پاکستان ریلوے اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کی ٹیمیں حصہ لیں گی اور منیجرز میٹنگ 25 مارچ کو ہوگی جس میں چمپئن شپ کے ڈراز کا اعلان اور قوانین کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا اور یہ چمپئن شپ 30مارچ تک جاری رہے گی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی