جرمن حکومت کا جاسوسی شعبہ میں اصلاح کے منصوبہ کا اعلان

جرمن حکومت کا جاسوسی شعبہ میں اصلاح کے منصوبہ کا اعلان

برلن (اے پی پی) امریکی خفیہ ادارے کی طرف سے چانسلر اینجلا مرکل کی جاسوسی کے انکشاف کے بعد جرمن حکومت نے اپنے جاسوسی شعبہ میں اصلاح کے منصوبہ کا اعلان کیا ہے ۔امریکی ایجنسی برائے قومی سلامتی کے سابق اہلکار ایڈورڈ سنوڈن کے انکشافات سے واضح ہوتا ہے کہ امریکی جاسوسوں نے نہ صرف جرمن چانسلر کی ٹیلی فون کالز سنی تھیں بلکہ جرمنی کی سرزمین پر جاسوسی کی تھی۔ جرمنی کے وفاقی ادارے برائے تحفظ آئین کا منصوبہ ہے کہ جاسوسی کرنے والے اپنے شعبہ کو توسیع دے اور جرمنی میں واقع دیگر مغربی ممالک کے مراکز کا کنٹرول سخت کرے۔منصوبہ کے مطابق سفارت خانوں کے عملوں میں شامل خفیہ ایجنٹوں اور ان کی طرف سے استعمال کئے جانے والے تکنیکی آلات کے بارے میں تفصیلی معلومات حاصل کی جائیں گی۔

مزید : عالمی منظر