دبئی ¾بھارتی طالبہ نے چودھویں منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی

دبئی ¾بھارتی طالبہ نے چودھویں منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


دبئی (این این آئی)دبئی میں 14 سالہ بھارتی لڑکی نے والد کی ڈانٹ ڈپٹ پر دبئی ٹاور کی چودھویں منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق پولیس نے جمیرہ لیک ٹاورز کے ساتھ لڑکی کی نعش ملنے پر تحقیقات شروع کیں جس کے مطابق 14 سالہ طالبہ سکول امتحان کے دوران نقل کرتے ہوئے پکڑی گئی تھی۔ اساتذہ کی جانب سے سخت وارننگ کے بعد واقعہ سے ان کے والدین کو بھی آگاہ کردیا تھا۔ تفتیش کے مطابق بھارتی لڑکی کے والد نے نقل مارنے پر اپنی بیٹی کی سخت ڈانٹ ڈپٹ کی تھی۔ طالبہ کے والدین نے پولیس کو بتایا کہ گزشتہ رات والد کی ڈانٹ ڈپٹ کے بعد وہ کمرے میں چلی گئی اور صبح ہمیں پولیس کے ذریعے ہی ان کی خودکشی کی اطلاع ملی۔

مزید :

عالمی منظر -