اروند کجریوال اقتدارکے پجاری ہیں،اناہزارے کی تنقید

اروند کجریوال اقتدارکے پجاری ہیں،اناہزارے کی تنقید

نئی دہلی(این این آئی)بھارت کے سماجی رہنماءانا ہزارے نے نئی دہلی کے مستعفی وزیراعلیٰ اروند کجریوال کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاہے کہ کجریوال مطلب پرست ہیں،انہیں ملک اورعوام کی کوئی فکر نہیں وہ صرف اقتدارکے پجاری ہیں،بھارتی میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے سماجی رہنماءانا ہزارے نے کہاکہ کجریوان کرپشن کے خلاف بل میں بالکل سنجیدہ نہیں ہیں ،اگر جن لوک پال بل میں کوئی آئینی مجبوری تھی تو کجریوال بے جی پی اورکانگریس کے ساتھ بیٹھ کر اس آئینی مجبوری کو دورکرسکتے تھے لیکن انہوں نے ایسانہیں کیا۔

،ان کا کہنا تھا کہ استعفیٰ دینے کی کوئی ضرورت نہیں تھی کرپشن سمیت تمام معاملات مل بیٹھ کرحل کیے جاسکتے تھے،انہوں نے کہاکہ مستعفی وزیراعلی کے دل میں عوام اورملک نہیں بلکہ اقتداربستاہے وہ اقتدارکو چاہتے ہیں۔

مزید : عالمی منظر