امریکا ¾ ایک قتل میں گرفتار خاتون کا ماضی میں بھی 22 قتل کرنیکا اعتراف

امریکا ¾ ایک قتل میں گرفتار خاتون کا ماضی میں بھی 22 قتل کرنیکا اعتراف

واشنگٹن (این این آئی)امریکا میں ایک لڑکی نے لاتعداد افراد کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق مرنڈا باربر نے ایک انٹرویو میں کہا کہ اس نے 22 افراد کے قتل کے بعد قتل کئے جانے والوں کو گننا چھوڑ دیا تھا۔یورپی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست پینسلوینیا میں 19 سال کی لڑکی مرنڈا بابر نے ایک اخبار کو دئیے گئے انٹرویو میں اعتراف کیا کہ اس نے گزشتہ چھ سال میں لاتعداد افراد کو قتل کیاتاہم جب قتل ہونے والوں کی تعداد 22 ہوئی تو اس نے گنتی کرنا چھوڑدی۔مرنڈا نے اعتراف کیا کہ مختلف افراد کوقتل کرنے میں ان کا میاں ایلیٹ بھی اس کی مدد کرتارہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق مرنڈا کو گزشتہ سال ایک شخص کے قتل کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔ عدالت میں جج کے سامنے انہوں نے اس قتل کا اعتراف بھی کیا تھا۔ عدالت نے مرنڈا اور ان کے میاں پر فرد جرم عائد کردی ہے۔

مزید : عالمی منظر