مہاراشٹر میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 7 نکسل باغی ہلاک

مہاراشٹر میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 7 نکسل باغی ہلاک

ممبئی(اے پی پی) بھارتی ریاست مہاراشٹر میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 7 نکسل باغی ہلاک ہوگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے گاڈ چیرولی کے علاقہ میں باغیوں کے خلاف بھرپور آپریشن کیا جس میں درجنوں سیکیورٹی اہلکاروں نے حصہ لیا۔ ریاستی حکام کے مطابق اس دوران 7باغی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے جبکہ فورسز کے چار اہلکاروں کے زخمی ہونے کی بھی تصدیق کی گئی ہے۔ سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کے دوران اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرنے کا دعویٰٰ بھی کیا ہے۔

مزید : عالمی منظر