میرواعظ کا شہید کشمیری نوجوان کو زبردست خراج عقیدت

میرواعظ کا شہید کشمیری نوجوان کو زبردست خراج عقیدت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
سرینگر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین میرواعظ عمر فاروق نے حال ہی میں سوپور میںبھارتی فوجیوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے کشمیری نوجوان محمد شفیع شیخ کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق میرواعظ نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہاکہ کشمیری شہداءکے مشن کی حفاظت قوم اور قیادت کی مشترکہ ذمہ داری ہے ، کشمیری عوام گزشتہ کئی دہائیوں سے اپنے حق خودارادیت کے حصول کیلئے جو بیش بہا قربانیاں پیش کی ہیں۔
، انکی حفاظت صرف رواں تحریک کے ساتھ بھر پور وابستگی اور اپنے مقصد کے تئیں استقامت کے مظاہرے سے ہی کی جاسکتی ہے۔ حریت چیئرمین کی ہدایت پر حریت رہنماﺅں ظفر اکبر بٹ اورحکیم عبدالرشیدکی قیادت میں ایک وفد شہید نوجوان کے اہلخانہ سے اظہار ہمدری کیلئے اس کے گھر گئے ۔ انہوںنے محمد شفیع شیخ کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ کشمیر عوام نے اپنی جدوجہد آزادی کیلئے بے مثال قربانیاں دی ہیں اور ان قربانیوں کی وجہ سے مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر مرکز نگا ہ بن گیا ہے ۔ وفد میں شکیل الرحمن، جعفر کشمیری ، علی محمد ،امتیاز احمد ریشی ، غلام حسن ، جاوید احمد ، فاروق احمد اور دیگر بھی شامل تھے ۔دریں اثناءمیر واعظ عمر فاروق نے سرینگر جموں شاہرہ پر بیٹری چشمہ کے قریب سڑکے ایک حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ انہوںنے سوگوار خاندانوں سے اظہار ہمدردی بھی کیا ۔گزشتہ روز بانہال سے رام بن کی طرف جانے والی ایک تیز رفتار بس سرینگر جموں شاہراہ پر رام بن کے نزدیک بیٹری چشمہ کے مقام پر800فٹ گہری کھائی میں گرنے سے 14افراد جاں بحق اور 28 زخمی ہوگئے تھے ۔

مزید :

عالمی منظر -