بحر منجمد شمالی کے ساحلی علاقے میں عظیم الجثہ جانور کی موجودگی کا انکشاف

بحر منجمد شمالی کے ساحلی علاقے میں عظیم الجثہ جانور کی موجودگی کا انکشاف

ماسکو(اے پی پی) روس کے شہر ولادی ووستک سے تعلق رکھنے والے سائنس دانوں نے بحر منجمد شمالی کے ساحلی علاقے میں پہلے سے نامعلوم عظیم الجثہ جانور کی موجودگی کا انکشاف کیا ہے۔ سائنس دانوں کے اس گروپ میں شامل ڈاکٹر لیونید ناو¿موو کا کہنا ہے کہ دو ہزار میٹر کی گہرائی میں کام کرنے والی چھوٹی آبدوز میں نصب تکنیکی آلات کے ذریعے ایک بڑا سا جانور دیکھا گیا ۔ جب وہ آبدوز سمندر سے باہر نکالی گئی تو سائنس دانوں نے دیکھا کہ اس کی تہہ پر بہت سے نشانات ہیں گویا کسی نے اس پر حملہ کیا ہو۔ سائنس دانوں نے اس نامعلوم جانور کی تصاویر ماہرین حیاتیات کو دکھائیں تو انہوں نے کہا کہ ان کو ایسے جانور کے بارے میں کچھ معلوم نہیں۔

مزید : عالمی منظر