شام سے واپس آنے والے برطانوی شہری حملے کرسکتے ہیں، حکومتی ترجمان

شام سے واپس آنے والے برطانوی شہری حملے کرسکتے ہیں، حکومتی ترجمان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


دمشق(این این آئی)برطانوی حکومت نے خدشہ ظاہرکیاہے کہ شام میں جنگ لڑنے کے بعد اڑھائی ہزار جنگجوواپس ملک پہنچ گئے ہیں اورحملے کرسکتے ہیں،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برطانوی حکومت کے ایک ترجمان نے بتایاکہ شام کی جنگی کارروائیوں میں حصہ لینے والے کم از کم ڈھائی ہزار برطانوی شہری جنہوں نے شامی انتہا پسند گروہوں کی صفوں میں شامل ہوکر وہاں فوجی تربیت حاصل کی، برطانیہ واپس پہنچ چکے ہیں اور اب ملک کو ان کی ممکنہ سرگرمیوں سے سنگین خطرہ درپیش ہے۔
،انہوں نے کہاکہ شام جانے والے پچاس فیصد برطانوی شہری دہشت گردوں کی تربیت حاصل کرنے کے بعد واپس وطن پہنچ چکے ہیں،اورخفیہ اطلاعات کے مطابق یہ جنگجو لندن میں ایک سماجی ادارے کی عمارت پر دہشت گردانہ حملے کرنا چاہتے ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -