قطر ¾دو سالوں میں 450 سے زائد بھارتی ہلاک ہوئے ¾ سفارتخانہ

قطر ¾دو سالوں میں 450 سے زائد بھارتی ہلاک ہوئے ¾ سفارتخانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


دوحہ(این این آئی) خلیجی ریاست قطر میں پچھلے دو سالوں میں کام کے دوران 450 سے زائد بھارتی تارکین وطن ہلاک ہو گئے ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق انسانی حقوق کے استحصال پر قطر کو شدید دباﺅکا سامنا کر نا پڑا کیونکہ آگے 2022 کا ورلڈ کپ ہے۔قطر میں بھارتی سفارت خانے نے 2012اور 2013کے پہلے گیارہ ماہ کے اعداد و شمار کی تفصیلات دیں۔اوسط ہر ماہ تقریبا بیس تارکین وطن ہلاک ہوتے ہیں جبکہ گزشتہ سال اگست میں ستائیس ہلاک ہوئے تھے۔2012 میں 237 اموات ہوئی تھیں جبکہ 2013کے دسمبر تک 218ورکر ہلاک ہو گئے تھے سفارت خانے نے موت کے اسباب اور مقام کے حوالے سے تفصیلات نہیں دیں۔
بھارتی سفارت خانے نے شہریوں کے علاج کے بارے میں ایمبسی اور بھارتی حکومت کے درمیان کسی بھی خط و کتابت کے حوالے سے انکار کر دیا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -