جنرل الیکٹرک کے وائس چیئرمین کی وزیراعظم سے ملاقات

جنرل الیکٹرک کے وائس چیئرمین کی وزیراعظم سے ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کامرس رپورٹر)جنرل الےکٹرک(GE) کے وائس چےئرمےن جان رائس نے وزیر اعظم میاں نواز شریف سے ملاقات کی۔وہ اعلیٰ حکومتی عہدےداروں سے بھی ملے اور پاکستان سے اپنی کمپنی کی وابستگی پر روشنی ڈالی۔جان رائس نے بجلی کی پےداوار بڑھانے،بجلی کے شعبے کی صلاحیت اور اس شعبے کی قابل ِ تجدید متبادل مےں تبدیلی پر خصوصی توجہ دےتے ہوئے اساسی ڈھانچے اور توانائی کے منصوبوں مےں نجی اور سرکاری شعبے کے تعاون کے مواقع پر بات چیت کی ۔پاکستان اپنے ہمہ گیر اساسی ڈھانچے کو مستحکم بنانے پر توجہ دے رہا ہے اور بجلی کی بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کرنے کے لئے انرجی مکس کو فروغ دے رہا ہے۔اس پہلو کو ذہن مےں رکھتے ہوئے رائس نے ان ملاقاتوں مےں ملک کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے جی ای کی طرف سے پےش کی جانے والی جدید ٹےکنالوجیز پر روشنی ڈالی۔    جان رائس نے کہا کہ: ’ہمےںپاکستان مےں اپنی موجودگی کی طویل تاریخ اور قائم کی جانے والی شراکت داری پر فخر ہے۔ہم جدید ترین ٹےکنالوجیز کو مقامی سلوشنز کے ساتھ ملا کر اساسی ڈھانچوں کے کلیدی منصوبوں پر کام کر رہے ہےں،جن سے موجودہ اور مستقبل کی ضروریات کو پورا کرنے اور ملک کی اقتصادی مےں مدد ملے گی" ۔

مزید :

کامرس -