تارا گروپ پاکستان کی پہلی سالانہ کانفرنس

تارا گروپ پاکستان کی پہلی سالانہ کانفرنس

تارا گروپ کی پہلی سالانہ کانفرنس کے موقع پر ملک بھر سے تارا فیملی کے ممبران نے شرکت کی۔ اس کانفرنس کا مقصد پہلے سال میں حاصل کی گئی کامیابیوں کو شیئر کرنا اورا ٓنے والے سال کے اہداف مقرر کرنا تھا۔ تارا گروپ کی پوری ٹیم اس بات پر پُر عزم ہے کہ ملکی وزرعی خوشحالی میں اپنا کردار احسن طریقے سے ادا کرتی رہے گی اور آئندہ بھی انڈسٹری میں یہ ٹیم کامیابیوں کی نئی تاریخ رقم کرتی رہے گی، تارا گروپ کے چیئرمین ڈاکٹر خالد حمید نے تارا فیملی کے تمام ممبران کو پہلی سالانہ کانفرنس پر مبارک باد پیش کی اور کہاکہ آپ لوگوں کی انتھک محنت سے تارا گروپ نے پہلے سال کے دوران انڈسٹری میں مثالی مقام حاصل کیا ہے اور آئندہ بھی آپ لوگوں سے ہماری بہت سے امیدیں وابستہ ہیں،سالانہ کانفرنس کے موقع پر گروپ ڈائریکٹر چودھری مقصود احمد، جنرل مینجر مارکیٹنگ ھفیظ بیگ اور جنرل مینجرسیلز سید ناصر شاہ نے ٹیم کو خوش آمدید کہا اور سال 2014ءکے ٹارگٹس اور ایکشن پلان پر بات کی، تقریب کے اختتام پر سال 2013ءمیں پرفارمنس دینے والے چیمئنز میں Shield And Trophuesبھی تقسیم کی گئیں۔

مزید : کامرس