بحریہ یونیورسٹی اور نیشنل یونیورسٹی آف انجینئرنگ کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط

بحریہ یونیورسٹی اور نیشنل یونیورسٹی آف انجینئرنگ کے درمیان مفاہمتی یادداشت ...

لاہور(پ ر)بحریہ یونیورسٹی کی انتظامیہ بحریہ یونیورسٹی کے وژن اور مشن کو حاصل کرنے کےلئے پاکستان کی R&D آرگنائزیشنز اور معروف یونیورسٹیز کے ساتھ روابط کو فروغ دینے کے لئے سر گرم عمل ہے ۔بحریہ یونیورسٹی اور نیشنل یونیورسٹی آف انجینئرنگ (NUST) کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے گئے ۔ بحریہ یونیورسٹی کے درج ذیل اعلیٰ حکام نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کے لئے نیشنل یونیورسٹی آف انجینئرنگ (NUST)کا دورہ کیا۔ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کا مقصد دونوں اداروں کی طرف سے فیکلٹی کا تبادلہ ۔ مشترکہ تحقیقی سرگرمیاں ۔ مشترکہ کانفرنسز/ سیمینارز / ورکشاپس۔ فیکلٹی کی ترقی ۔ کریڈٹ آورز کی منتقلی اور دیگر سرگرمیوں پر باہمی اتفاق کے ذریعے سکولز/ فیکلٹیز اور ڈیپارٹمنٹس کے درمیان براہ راست روابط کی حوصلہ افزائی کرنا ہے ۔

مزید : کامرس