پیاف نے ٹریکٹرانڈسٹری پر جی ایس ٹی میں کمی کو خوش آئند قراردے دیا

پیاف نے ٹریکٹرانڈسٹری پر جی ایس ٹی میں کمی کو خوش آئند قراردے دیا

 لاہور(کامرس رپورٹر)پیاف نے ٹریکٹر انڈسٹری پر سیلز ٹیکس کی شرح میں کمی کو خوش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتی اقدام نے انجینئرنگ صنعت کی بندش اور ورکرز کو بے روزگاری سے بچالیا ہے۔ حکومت اگر ٹریکٹر پر سیلز ٹیکس کی شرح میں مزید کمی کر دے تو ملک میں زرعی انقلاب برپا کرنے اور مہنگائی کم کرنے میں بڑی مدد ملے گی ،ٹریکٹر سستا ہوگا تو کسان آسانی سے خرید سکے گا ،پیاف کے چیئرمین ملک طاہر جاوید نے ٹریکٹر پر سیل ٹیکس کی شرح 17فیصد سے نیچے لا کر 10کرنے کی تجویز کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ صنعت و تجارت اور زرعی شعبہ کو متاثر کرنے والے فیصلوں سے پہلے ایف بی آر اور دیگر حکومتی پالیسی ساز اداروں کو چاہئے کہ وہ سٹیک ہولڈرز سے مشاور ت کر لیا کریں ۔

 - پیاف کے چیئرمین نے کہا ہے کہ بد قسمتی سے بیورو کریسی نے آج تک صنعتکاروں تاجروں اور کسان کو پالیسی سازی میں پورا وزن اور اہمیت نہیں دی - خود کو عقل کل اور مکمل با اختیار سمجھتے ہیں حالانکہ ان کے بعض فیصلوں سے متعلقہ شعبوں میں حالات خراب اور ارباب اقتدار کی ساکھ متاثر ہوتی ہے۔

مزید : کامرس