پاکستان مرکنٹائل ایکس چینج میں ایک روزہ تیزی کے بعد منگل کو شدید مندا

پاکستان مرکنٹائل ایکس چینج میں ایک روزہ تیزی کے بعد منگل کو شدید مندا

کراچی(اکنامک رپورٹر)پاکستان مرکنٹائل ایکس چینج میں ایک روزہ تیزی کے بعد منگل کو شدید مندی رہی ،جس کی بنیادی وجہ گزشتہ روز امریکا میں مارکیٹ کا جلدبند ہونا بتایا جاتا ہے ۔سودوں کی مجموعی مالیت 64فیصد گھٹ کر 1921ملین روپے رہ گئی جبکہ پیر کے دن ہونے والے سودوں کی مالیت 5288ملین روپے تھی ۔سودوں کی تعداد بھی 18855سے گھٹ کر 8394ہوگئی ۔سب سے زیادہ سودے سونے کے ہوئے ،جس کی مالیت 1506ملین روپے تھی جبکہ خام تیل کے سودوں کی مالیت 318روپے ملین اور چاندی کے سودوں کی مالیت 97ملین روپے رہی ۔خام تیل کے سودوں کی مالیت میں 83فیصد اور سونے کے سودوں میں 53فیصد کمی دیکھی گئی ۔

مزید : کامرس