باغ رحمت ہائی سکول بھٹہ چوک کے طلباءکا دورہ ایوان کارکنان

باغ رحمت ہائی سکول بھٹہ چوک کے طلباءکا دورہ ایوان کارکنان

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) باغِ رحمت ہائی سکول‘ بھٹہ چوک‘ لاہور کینٹ کے طلباءو طالبات اور اساتذہ نے نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ، لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلری بھی دیکھی دریں اثناءموبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے دو قومی نظریہ پر لیکچر دینے کے لیے گورنمنٹ عارف ہائیر سیکنڈری سکول فار بوائز‘ انفنٹری روڈ لاہور‘ سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ ہائی سکول برائے طالبات‘ مصطفی آباد لاہور‘ کینٹ سکول اینڈ کالج‘ سوہواڑی‘ مغلپورہ‘ لاہور گورنمنٹ دارالعلوم پرائمری سکول‘ لاریکس کالونی‘ غازی آباد لاہور‘ المعصوم پبلک ہائی سکول‘ سوامی نگر لاہور‘ گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول‘ پنج پیر روڈ لاہور‘ ایشیاءالیاری سیکنڈری سکول‘ قلعہ گوجر سنگھ‘ لاہور اور سٹی ڈسٹرکٹ گورنمٹ جونیئر ماڈل سکول‘ عظیم سٹریٹ اچھرہ لاہور کا وزٹ کیا۔

 ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان لاہور اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد670تھی ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4