آٹھویں جماعت کا پرچہ 10گھنٹے پہلے کلسٹر سنٹروں میں بھیجنے کا فیصلہ

آٹھویں جماعت کا پرچہ 10گھنٹے پہلے کلسٹر سنٹروں میں بھیجنے کا فیصلہ

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)آٹھویں جماعت کے ریاضی کے پیپر کے سوالنامے 10گھنٹے پہلے صوبہ بھر کے کلسٹر سنٹروں میں بھیجنے کا فیصلہ کر لیا گیا، سوالناموں کی تمام اضلاع تک رسائی سمیت تمام متعلقہ کلسٹر سنٹروں کی خفیہ نگرانی کی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم کو آٹھویں کلاس کا ریاضی کا پیپر لیک ہونے کے باعث منسوخ کر نا پڑا تھا جبکہ پرچہ آﺅٹ ہونے پر پنجاب ایگزیمینشن کمیشن کی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگ گیا اورمحکمہ تعلیم نے مذکورہ امتحان دوبارہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے انتظامی معاملات اپنی نگرانی میں سر انجام دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ریاضی کا پیپر تیار کر لیا گیا ہے او ر پیپر کی پوشیدگی کو یقینی بنانے کےلئے 21فروری کی رات کو سوالنامے صوبہ بھر کلسٹر سنٹروں میں بھجوائے جائیں گے۔اس حوالے سے سیکرٹری سکولز ایجوکیشن عبدالجبار شاہین نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ پرچہ ٓاﺅٹ ہونے پر برقت انکوائری کا حکم دیا گیا اور انکوائری کمیٹی مثبت سمت میں آگے بڑھ رہی ہے ،انکا مزید کہنا تھا کہ پیپر لیک سازش میں ملوث لوگوں کے قریب پہنچ چکے ہیں اور ان لوگوں کیفر کردار تک پہنچانا اپنا فرض سمجھتے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4