عدالتی حکم عدولی پر 11تھانوں کے ایس ایچ اوز کےخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم

عدالتی حکم عدولی پر 11تھانوں کے ایس ایچ اوز کےخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج طارق محمود ضرغام نے مسلسل عدالتی حکم عدولی کرنے پر 11تھانوں کے ایس ایچ اوز کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا ہے۔جن ایس ایچ اوز کے خلاف کارروائی کا حکم دیا گیا ہے ان میں ایس ایچ او تھانہ پرانی انارکلی ، شیراکوٹ، لٹن رود، سٹی رائیونڈ ، ملت پارک ،لوئرمال، نشترکالونی ،گجرپورہ ،قلعہ گجرسنگھ ،کاہنہ اور تھانہ اچھرہ شامل ہیں ۔ مذکورہ ایس ایچ اوز فاضل عدالت کی جانب سے متعدد بار زیرسماعت درخواستوں پر عمل درآمد نہیں کررہے تھے جس پر فاضل عدالت نے گزشتہ روز مذکورہ بالا احکامات جاری کردیئے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4