گاڑی چوری کیس میں ملوث ملزم کو 2ماہ قید اور10ہزار جرمانے کی سزا کا حکم

گاڑی چوری کیس میں ملوث ملزم کو 2ماہ قید اور10ہزار جرمانے کی سزا کا حکم

لاہور(نامہ نگار)جوڈیشل مجسٹریٹ ماڈل ٹاﺅن محمد عرفان بصرہ نے گاڑی چوری کیس میں ملوث ملزم 2ماہ قید اور10ہزار روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنا دیا ہے ۔ مذکورہ ملزم کو جرمانے کی عدم ادائیگی پرمزید5ماہ قید بھگتنا ہوگی۔استغاثہ کے مطابق ملزم محمد آصف کے خلاف تھانہ اچھرہ پولیس نے کار چوری کا مقدمہ درج کرنے کے بعد تفتیش مکمل کرکے چالان عدالت میں جمع کروادیا تھا گزشتہ روز فاضل عدالت نے وکلاءکے دلائل سننے کے بعد مذکورہ بالا حکم جاری کردیا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4