فاسٹ فوڈزکامسلسل استعمال انسانی جسم کیلئے زہرِ قاتل ہے ‘ حکیم شفیع طالب

فاسٹ فوڈزکامسلسل استعمال انسانی جسم کیلئے زہرِ قاتل ہے ‘ حکیم شفیع طالب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( پ ر)طب مفرد اعضا ءعلاج بالغذا طریقہ علاج دنیابھر میں بڑی تیزی سے مقبول ہو رہا ہے اس طریقہ علاج کے تحت 80% بیماریوں کا علاج صرف غذا تبدیل کر کے کیا جاتا ہے جبکہ شدت مرض میں دواکا استعمال ضروری ہو جاتا ہے ۔فاسٹ فوڈز (باربی کیو ، کڑاہی ، تکے ) اور ترش اشیا ءکا مسلسل استعما ل کینسرجیسی مہلک امراض کی پیدائش کا باعث بنتا ہے ۔ ۔ ان خیالات کا اظہار ماہر علاج بالغذا پروفیسر حکیم محمد شفیع طالب قادری نے نیشنل ہربل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ لاہور میں ( علاج بالغذاء) کے حوالہ سے طلباءکو لیکچر دیتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر حکیم محمد افضل میو، حکیم اعجاز قادری ، حکیم محمد آسف ریاض ، حکیم حامد رشید ڈوگر ، حکیم کیپٹن ریٹائرڈ انور انجم ، حکیم نور احمد باکمال وارثی ، حکیم محمد ےونس قادری ، حکیم ےونس شہزاد ، طبیبہ رخسانہ ےونس، حکیم محمد اکرم قادری ، حکیم محمد ساجد شفیع اور ڈاکٹر محمد عابد قادری بھی اس موقع پر موجود تھے ۔

لیکچر کے دوران بتایا گیا کہ سبزیاں ، پھل اور دودھ دوسرے امراض کے ساتھ ساتھ جگر کے کینسر سےبھی محفوظ رکھنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں ۔ پھل دودھ اور سبزیوں کا استعمال جگر کے کینسر ہونے کے مواقع کو اٹھتر فیصد تک کم کردیتاہے جب کہ ان چیزوںکا استعمال کم کرنے سے جگر کے سرطان ہونے کے مواقع بڑھ جاتے ہیں ۔جب کہ صرف پھلوں کا استعمال کم کرنے سے اس مرض کے لاحق ہونے کے 52%مواقع بڑھ جاتے ہیں ۔انہوں نے مشورہ دیا کہ غریب عوام گوشت ،مچھلی ،انڈہ اور ترش اشیاءکے استعما ل سے پرہیز کرکے بھی ان بیماریوں سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پھلوں سبزیوں اور دودھ میں قدرتی طور پر وٹامنز ،پروٹین ،کیلشیم ،آئرن اور بہت سے دیگر قیمتی اجزاءموجود ہوتے ہیں جو انسانی صحت کیلئے انتہائی ضروری اور مفید ہے ۔