یویو ہنی سنگھ نے بھارتی فلموں میں گانا گانے سے وقتی کنارہ کشی اختیار کرلی
ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ ریپر یویو ہنی سنگھ نے بھارتی فلموں میں گانا گانے سے وقفہ لے لیا۔ سنگھ ،جنہوں نے بھارتی فلموں کیلئے کئی ہٹ گانے گائے ہیں،نے حال ہی میں فلم ”بھوت ناتھ ریٹرنز“ کیلئے گانا ”پارٹی ود بھوت ناتھ“ گایا ہے تاہم اب انہوں نے فلموں میں گانا گانے سے وقفہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ اپنے لئے یہ اعزاز کی بات سمجھتے ہیں کہ انہیں بڑے اداکاروں شاہ رخ خان کی فلم ”چنائی ایکسپریس“ کیلئے گانا ”لنگی“ اور اداکاہ امیتابھ بچن کی فلم”بھوت ناتھ ریٹرنز“ کیلئے گانا ”پارٹی ود بھوت ناتھ“ گانے کا موقع ملا۔ اب وہ اپنی البم کے گانوں کی ریکارڈنگ شروع کریں گے اس لئے وہ بھارتی فلموں میں گانا گانے سے وقتی کنارہ کشی اختیار کر رہے ہیں وہ جلد ہی بھارتی فلموں میں گانے کیلئے دوبارہ لوٹیں گے۔