پی ٹی وی لاہور مرکز کا براہ راست نشرےات کا پروگرام ©''مارننگ وود جگن'' جاری

پی ٹی وی لاہور مرکز کا براہ راست نشرےات کا پروگرام ©''مارننگ وود جگن'' جاری

لاہور(فلم رپورٹر)پاکستان ٹےلی وےژن لاہور مرکز کا براہ راست نشرےات کا پروگرام ©''مارننگ ود جگن'' جاری ہے۔ گزشتہ روز پروگرام ''مارننگ ود جگن'' منازل طے کرتا ہوا 400 وےں پروگرام تک جا پہنچا ۔اس موقع پر افسر تعلقات عامہ محمد حیات سیف نے کہا کہ آج 400 وےں پروگرام کے موقع پر ٹی وی کے معروف ادا کار اشرف خان ،گلوکارہ صائمہ ممتاز ،حمےرہ ارشد کو سٹوڈےو مےں شرکت کی دعوت دی گئی۔گزشتہ دنوں گلوکارہ صومیہ خان اور وارث بیگ بھی بطور مہمان تشریف لائے تھے یہ پروگرام ویلنٹائن ڈے سپیشل تھا۔ اس موقع پر ان فنکاروں سے پرو گرام کی مےزبان جگن کاظم نے ان کی فنی اور ذاتی زندگی کے بارے مےں بہت سی معلومات شےئر کےں۔ان فنکاروں نے پروگرام مےں اپنے گائے ہوئے گانوں پر پرفارم کےا ۔اس موقع پر فنکاروں نے اپنے اپنے خےالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا بلا شبہ پی ٹی وی مدر سٹےشن ہے اس سے ہمےں بہت کچھ سےکھنے کا موقع ملا۔ 400 پروگرام نشر کرنے پر قےصر شرےف اور اس کی ٹےم بلا شبہ مبارک باد کی مستحق ہے ۔ براہ راست نشر ہونے والے اور رےکارڈڈ پروگرام مےں بڑا واضح فرق ہے اس تسلسل سے پروگرام پےش کرنا اےک بڑی کاوش ہے۔ ان خےالات کا اظہار جی ایم پی ٹی وی لاہور زوالفقار احمد نے کےا ۔ انہوں نے مزےد کہا کہ براہ راست نشر ہونے والے پروگرام مےں غلطی کی گنجائش نہےں ہوتی پروگرام کی مےزبان جگن کاظم ہےں جبکہ ےہ پےشکش قےصر شرےف کی ہے۔

مزید : کلچر