ہنس راج ہنس کاپنجاب انسٹی ٹیوٹ آف لینگوئج، آرٹ اینڈ کلچر کا دورہ

ہنس راج ہنس کاپنجاب انسٹی ٹیوٹ آف لینگوئج، آرٹ اینڈ کلچر کا دورہ

لاہور (فلم رپورٹر) بھارت سے آئے ہوئے معروف گلوکار ہنس راج ہنس نے گزشتہ روز پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و امور نوجوانان رانا محمد ارشد کی دعوت پر پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف لینگوئج، آرٹ اینڈ کلچر کا خصوصی دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہیں پنجاب انسٹی ٹیوٹ کے مختلف شعبہ جات کے طریقہ ¿ کار و کارکردگی کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا محمد ارشد نے کہا کہ ہنس راج ہنس کا دورہ¿ پِلاک پاکستان اور بھارت کی فن و ثقافت سے متعلق شخصیات کے مابین مکالمہ کی فضا کو پروان چڑھائے گا اور اس سے مشترکہ ثقافتی سرگرمیوں کے فروغ کے لئے کئے جانے والے اقدامات کو تقویت ملے گی۔

مزید : کلچر