نپس کے زیر اہتمام سیمینار،وزیر بہبودآباد کی بطور مہمان خصوصی شرکت

نپس کے زیر اہتمام سیمینار،وزیر بہبودآباد کی بطور مہمان خصوصی شرکت

ہور (پ ر)وزیر بہبود آبادی بیگم ذکیہ شاہ نواز نے نپس کی طرف سے منعقدہ سیمینارمیں بطورمہمان خصوصی شرکت کی پاکستان ڈیموگرافک اینڈ ہیلتھ سروے ۱۳-۲۰۱۲ کا پنجاب کا ڈیٹا/معلومات لاہور میں منعقدکیے گئے ایک روزہ سیمینارمیں نپس کی جانب سے جاری کیا گیاسیمینار کا انعقاد یو ایس ای آئی ڈی کے تعاون سے کیا گیاسیمینار میں صوبائی سیکرٹریوں، حکومت پنجاب کے ادارے جن میں منصوبہ بندی اور ترقیات، صحت، ترقی نسواں، سماجی بہبود، خصوصی تعلیم، تعلیم، ڈسٹرکٹ پاپولیشن آفیسرز، ڈسٹرکٹ ڈیموگرافر، ای ڈی اوز، ڈی ایچ اوز(محکمہ صحت) نے شرکت کی جیف بیکن، ڈپٹی مشن ہیڈ اور ڈائریکٹر ہیلتھ یو ایس ای آئی ڈی کی سیمینارمیں موجودگی پنجاب میں آبادی اور صحت سے متعلق مسائل پر ان کی خصوصی توجہ کی آئنہ دارہے نپس کے ایگزیگٹو ڈائریکٹر عبدالباسط خان نے اپنے خیر مقدمی خطاب میں سروے کے پس منظر اور اسکی اہمیت کو اجاگر کرنے کے علاوہ سروے کو کامیابی کے ساتھ مکمل کرنے کے حوالے سے نپس کے تحقیق دانوں کی کاوشوں پر روشنی ڈالی یہ کانفرنس پاکستان میں آبادی اور صحت سے متعلق ملینیم ڈویلپمنٹ گولز کے احداف کو حاصل کرنے کے لیے حکمت عملی تیار کرنے میں مدد گار ثابت ہوگی سیکرٹری ادارہ بہبود آبادی پنجاب نے سیمینارکے شرکاءکو پنجاب میں آبادی اور ترقیات سے متعلق جائزہ پیش کیا بیگم عطیہ عنایت اللہ نے پی ڈی ایچ ایس سروے کے ڈیٹا کی روشنی میں خاص طور پر اس بات کی نشاندہی کی کہ پنجاب حکومت کو اپنی پالیسیوں کا دوبارہ جائزہ لینا چاہیے مہمان خصوصی نے سروے کی کامیابی سے تکمیل اور نپس کی کاوشوں کو سراہا

مزید : میٹروپولیٹن 1