اعجازچودھر ی، ڈاکٹر یاسمین کا جوہرٹاﺅن میں آٹھ قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہار

اعجازچودھر ی، ڈاکٹر یاسمین کا جوہرٹاﺅن میں آٹھ قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ ...

 لاہور(سپیشل رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجازاحمدچودھر ی، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر یاسمین راشد نے جوہرٹاﺅن لاہور میںدلخراش قتل کی واردات میں آٹھ قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ۔ پنجاب حکومت صوبائی دارالحکومت سمیت پورے صوبے میں امن و امان کی صورتحال کنٹرول کرنے میں مکمل طور پر ناکا م ہو چکی ہے ،دن دیہاڑے آٹھ افراد کا سفاکانہ قتل گڈگورننس کے دعوےداروں کے منہ پر طمانچہ ہے ۔ رہنماﺅں نے کہاکہ نام نہاد خادم اعلیٰ پنجاب کے لئے شرم کا مقام ہے کہ وہ پنجاب کے دارالحکومت میں امن وامان قائم نہیں کر سکے تو باقی صوبے کا تو خدا ہی حافظ ہے۔ انہوں نے کہاکہ پنجاب حکومت کی صوبے میں رٹ ختم ہو چکی ہے صوبے میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں بلکہ ڈاکو اور قاتل راج قائم ہے۔ صوبے میں آئے روز ڈکیتیاں ، قتل و غارت ، راہ زنی اور اغواءبرائے تاوان کی وارداتیں خوفناک حد تک بڑھ چکی ہیں جوصوبے کی عوام کے لئے لمحہ فکریہ ہے ۔انہوں نے کہاکہ کتنے افسوس کی بات ہے کہ پنجاب حکومت صوبے میں ابھی تک قانون کی بالادستی قائم نہیں کر سکی ۔ اس افسوسناک واقعے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ پولیس ہر وقت حکمرانوںاور ان کے خاندانوں کو پروٹوکول دینے میں مصروف رہتی ہے ۔ صوبے میں عام آدمی کا کوئی پرسان حال نہیں ۔انہوں نے کہاکہ حکمرانوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنائیں اور اس واقعے میں ملوث ملزمان کو فی الفور گرفتار کرکے انصاف کے کٹہرے میں لائیں۔ بعدازاں پنجاب کے صدر اعجازاحمدچودھر ی ، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر یاسمین راشد ، سیکرٹری انفارمیشن عندلیب عباس ،مرکزی جوائنٹ سیکرٹری شبیرسیال،رائے حسن نواز، نورخان بھابھہ، صداقت عباسی، عثمان سعید بسراءو دیگررہنماﺅں نے پشاورمیں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ۔حملے میں فوج کے اعلیٰ افسر کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور ان کے لواحقین سے اظہارِہمدردی کا اظہار کیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1