وزیر اعظم بحران زدہ پاکستان کےلئے نجات دہندہ ہیں،عرفان دولتانہ

وزیر اعظم بحران زدہ پاکستان کےلئے نجات دہندہ ہیں،عرفان دولتانہ

لاہور(پ ر)مسلم لےگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم میاں نوازشریف بحران زدہ پاکستان کیلئے نجات دہندہ ہیں ،وزیراعظم میاں نوازشریف نے نازک حالات کی نبض پرہاتھ رکھتے ہوئے پاکستان کوبندگلی سے نکال کردرست ٹریک پرڈال دیا ہے ، ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بجلی کی طلب اوررسدکافرق ختم کرنا ،سستی بجلی بنانااوربجلی چوری روکنا وفاق کی توانائی پالیسی کامحورہے پاکستان کودرپیش کوئی ایک بھی چیلنج ہماری قیادت کی نگاہوں سے اوجھل نہیں ہے، پاکستان میں معاشی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے میں کوئی کسرنہیں چھوڑی جائے گی کراچی میں بدامنی کی بدترین صورتحال درآمدات اوربرآمدات کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے

مزید : میٹروپولیٹن 1