پی پیپنجاب ایگزیکٹو کا اجلاس آج ہو گا

پی پیپنجاب ایگزیکٹو کا اجلاس آج ہو گا

لاہور (سپیشل رپورٹر)پیپلز پارٹی کے سرپرست اعلیٰ بلاول بھٹو زرداری کی مارچ میں لاہور آمد کے سلسلہ میں پیپلزپارٹی پنجاب ایگزیکٹو کا اجلاس آج بروزبدھ اورضلعی صدور کا مشاورتی اجلاس کل پنجاب صدر میاں منظور وٹو کی زیرصدارات پیپلزسیکریٹریٹ ماڈل ٹاﺅن میںہو گا۔ اجلاس میں بلاول بھٹو زرداری کی لاہور آمد کے حوالے تیاریوں کا جائزہ لیا جائے گا ۔ اجلاس میں بعض کمیٹیاں بھی بنائی جانے کا امکان ہے جو بلاول بھٹو زرداری کی آمد پر تیاریوں اور استقبالیہ کمیٹیوں پر مشتمل ہو ں گی۔ بلاول بھٹو زرداری کی مارچ کے پہلے ہفتے میں لاہور آمد متوقع ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1