حکومت ایپکا کے جائزمطالبات پورے کرے،حاجی ارشاد
لاہور (خبرنگار) حاجی محمد ارشاد چوہدری، صوبائی صدر ایپکا پنجاب پریس میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانبسمیت عدد وعدوں اور یقین دہانیوں پر ایپکا کے جائزمطالبات جن میں (1)تمام سرکاری ملازمین کو یکساں نیشنل پے سکیل پر لانے کیلئے 100% ایڈھاک ریلیف اُنکی بنیادی تنخواہ میں ضم کئے جائیں اور محکمانہ مراعات کے طور پردئیے گئے دیگر ریلیف باقی اداروں کے ملازمین کو بھی دیکر اس طور پیدا ہونیوالا واضح معاشرتی اور طبقاتی تفاوت ختم کیا جائے، (2)تمام سرکاری ملازمین کو نئے تشکیل شدہ پے سکیلوں کے مطابق100%ہاﺅس رینٹ الاﺅنس دیا جائے، (3)اَپ گریڈیشن سے محروم تمام کیڈرزمثلاً سپرنٹنڈنٹ، سٹیٹسیکل اسٹنٹ، کیمرہمین، فیلڈ اسسٹنٹ، اکاﺅنٹنٹ، Key Punch Operator،، ڈرافٹسمین، سب انجینئر، ٹریسرو دیگر کو بھی اَپ گریڈ کیا جائے،(4) سالہا سال سنگل پوسٹ پر محکمانہ فرائض ادا کرنے والے گریڈ سولہ تک تمام سرکاری ملازمین کووفاقی طرز پر درجہ چہارم کے سرکاری ملازمین کی طرح ہر5سال بعد اگلے سکیل میں ترقی دینے کیلئے بلا امتیاز ٹائم سکیل پروموشن کا اجراءکیا جائے اور درجہ چہارم کے لیے فوری عمل درآمد کیا جائے،(5) وعدے کے مطابق دیگر صوبوں کی طرح پنجاب کے ملازمین کی تنخواہوں میں15%اضافہ کی منظوری، (6)وفاقی حکومت کے ملازمین کو ملنے والی تمام مراعات کو پنجاب کے ملازمین کے لیے بھی اطلاق کیا جانا مشلا سلیکشن گریڈ، آپ گریڈیشن 2007 پر پری میچور اینکریمنٹ،(7) محکمہ تعلیم کی کلریکل سٹاف کی ٹرانسفر پالیسی2013 کی منسوخی، (8)لا ہور ہائی کورٹ کی طرز پرکلریکل سٹاف کی اپ گریڈیشن کے حوالہ سے صوبائی محتسب پنجاب کے فیصلہ پر فی الفور عمل درآمد کیا جائے اور تمام کیڈر کو مراعات دی جائیں،(9) سابقہ وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کے اعلان کردہ 20% سپیشل الاونس بلا تفریق ہائی کورٹ کے حکم کے مطابق تمام ملازمین کو دیا جائے ، (10) سرکاری ملازمین کی تنخواہ کم از کم پچاس ہزار کی جائے ، (11) کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولر کیا جائے، (12) لوکل گورنمٹ پنجاب کے ملازمین کو 2009 سے ریگولر کیا جائے پر تاحال کوئی عملدرآمد نہ ہوا ہے جس پر پنجاب بھر کے تمام سرکاری ملازمین سراپا احتجاج ہیں۔ اسی سلسلے میں صوبائی محتسب پنجاب نے ڈپٹی سیکرٹری) پی سی) فنانس ڈیپارٹمنٹ کو احکامات پرعملدرآمد نہ کرنے پر مورخہ 28-02-2014 کو طلب کر لیا ہے جس پر ایپکا پنجاب کے عہدیداراںصوبائی محتسب کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔دوسری جانب ایپکا کے رہنماﺅں نے کہا ہے کہ آج بروز بدھ صوبہ بھر کے تمام ایپکا ملازمین مکمل ہڑتال اور کمشنرز و ڈی سی او آفسز کے باہر احتجاجی مظاہرے و دھرنے دئیے جائیں گے اور لاہور میں ناصر باغ سے سول سیکرٹریٹ تک ریلی زیر قیادت محمد اسلم خان، مرکزی صدر ایپکا (پاکستان)، حاجی محمد ارشاد چوہدری، صوبائی صدر ایپکا پنجاب و فضل داد گجر، مرکزی چیرمین ایپکا (پاکستان) نکالی جائے گی جس میں، پی آئی اے یونین ، ٹیچرزیونین، واپڈ یونین، ریلوے یونین کے مرکزی رہنما خصوصی طور پر شرکت فرما کر آئندہ ایپکا پنجاب کے ساتھ چلنے کا اعلان کرینگے اورلاہور بھر کے تمام محکماجات کے ملازمین ہزاروں کی تعداد میں شرکت کریں گے اوردھرنا دیں گے اور اپنے مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رکھیں گے۔مزید براں کہا کہ وہ لیڈی ہیلتھ ورکرز کے مطالبات کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔