پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی نے درختوں کی صحت کا سروے مکمل کر لےا

پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی نے درختوں کی صحت کا سروے مکمل کر لےا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


(اپنے نمائندے سے ) پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی لاہور نے ماہرانہ انداز میں نہر کنارے لگے درختوں کی صحت کا سروے مکمل کر لےا ہے جس کے نتیجہ میں جلّو تا ٹھوکر نےاز بیگ تا حال 120 بوسیدہ و عمر رسیدہ درخت پی ایچ نے اپنی مشینری اور افرادی قوت کے ذریعے انتہائی محتاط انداز میں کاٹ لئے ہیں ان مذکورہ خراب درختوں کے گرنے سے کسی بھی نقصان کے خدشات کے پیشِ نظر یہ فیصلہ کےا گےا ہے ۔یُوں بھی نباتاتی ماہرین کی رائے کے مطابق بوسیدہ ےا کھوکھلے درختوں کو وقتاً فوقتاًکاٹتے رہنا چاہئے تاکہ وہ اردگرد کے صحت مند درختوں کو نقصان نہ پہنچائیں اور ان کی جگہ ضرورت کے مطابق صحت مند درخت کاشت کئے جاسکیں، اس طرح پودوں کی نشوونما کا عمل جاری رہتا ہے۔