والٹن کنٹونمنٹ بورڈ کے تحت ہفتہ صفائی مہم کا باقاعدہ طور پر آغاز

والٹن کنٹونمنٹ بورڈ کے تحت ہفتہ صفائی مہم کا باقاعدہ طور پر آغاز

لاہور(پ ر) والٹن کنٹونمنٹ بورڈ کے سی ای اوقاضی رضوان کی خصوصی ہدایت پربورڈ کی حدود کوصاف ستھرارکھنے کیلئے ہفتہ صفائی مہم کاباضابطہ آغازکردیاگیا ہے اس سلسلہ میں والٹن کنٹونمنٹ بورڈ کے چیف سینٹری انسپکٹر سیّد فیاض شبیر شاہ اورسینٹری انسپکٹر یٰسین بھٹی کی نگرانی میں مختلف شاہراہوں اورچوراہوں سمیت گلیوں میں صفائی کی آگہی کے سلسلہ میں مختلف سٹیمرزاوربینرز لگانے کے ساتھ ساتھ صفائی کی ترغیب دینے کیلئے گھر گھرمیں ہینڈبل بھی تقسیم کئے جارہے ہیںاس سلسلہ میں قاضی رضوان کی قیادت میں ایک واک کابھی اہتمام کیا گیا جس میں مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والی ممتازشخصیات شریک ہوئیں ۔قاضی رضوان نے واک کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے صفائی کی اہمیت اوراس کے فوائدپرروشنی ڈالی ان کاکہناتھا کہ صاف ستھرے ماحول کاہرانسان کی صحت اورشخصیت پرانتہائی مثبت اثرپڑتا ہے صفائی کی عادت سے ہم لوگ خودکوکئی وبائی امراض سے بچاسکتے ہیں قاضی رضوان نے سینٹری ورکرز کی خدمات کوسراہا اورکہا کہ وہ معاشرے کیلئے بہت اہم کام انجام دے رہے ہیںمہذب معاشروں میں صفائی کرنیوالے اہلکاروں کوبڑ ی قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ گھروں اورگلیوں سے کوڑاکرکٹ صاف کرنے اوراٹھانیوالے اہلکارتنہاکچھ نہیں کرسکتے آبادیوں اورشہروں کوصاف ستھرے رکھنے کیلئے شہریوں کوبھی اپنا بھرپورکرداراداکرنا ہوگا صفائی ہمارانصف ایمان ہونے کے ساتھ ساتھ ایک مہذب معاشرے کاامتیازی نشان بھی ہے انہوں نے کہا کہ ڈینگی مچھر سمیت مختلف وبائی امراض سے بچاﺅکاراستہ صفائی سے ہوکرجاتا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1