گیس پائپ لائن دھماکے سے اڑادی گئی ، دو افراد جاں بحق ،گدوتھرمل پاور اور پنجاب کی سپلائی بند

گیس پائپ لائن دھماکے سے اڑادی گئی ، دو افراد جاں بحق ،گدوتھرمل پاور اور ...
 گیس پائپ لائن دھماکے سے اڑادی گئی ، دو افراد جاں بحق ،گدوتھرمل پاور اور پنجاب کی سپلائی بند

  

 گھوٹکی( مانیٹرنگ ڈیسک) دہشت گردوں نے ایک بار پھر گیس پائپ لائن کو نشانہ بنایا ہے اور میر کوش کے مقام پر قادر پور گیس فیلڈ سے نکلنے والی 36 انچ کی مین پائپ لائن دھماکے سے اڑادی ہے جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ گدو تھرمل پاور پلانٹ اور پنجاب کی گیس سپلائی معطل کردی گئی ہے ۔کالعدم بی آر اے نے ذمہ داری قبول کرلی ۔عینی شاہدین کے مطابق دھماکے سے لگنے والی آگ کے شعلے چالیس کلومیٹر دور سے نظر آئے ۔ یہ گیس پائپ لائن گڈو ،کشمور روڈ پر وقع ہے اور پولیس نے ٹریفک روک دی گئی جس سے گاڑیوں کی لائنیں لگ گئی ہیں جبکہ ارد گرد کی آبادی کو وہاں سے منتقل کردیا گیا ہے ۔ پائپ لائل کی سپلائی فوری طور پر منقطع کردی گئی جس سے پنجاب کو آنے والی گیس معطل ہوگئی ہے اور پنجاب کے کم و بیش تمام شہروں کی سپلائی بھی معطل ہو گئی ہے ۔ حکام کے مطابق 500ملین کیوبک فٹ گیس سسٹم سے نکل گئی ہے ۔

مزید : قومی /اہم خبریں