پتنگ بازوں کےخلاف کریک ڈاﺅن ، 5 افراد کوگرفتارکرلیاگیا

پتنگ بازوں کےخلاف کریک ڈاﺅن ، 5 افراد کوگرفتارکرلیاگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم سیل) فیکٹری ایریا پولیس نے پتنگ بازوں کے خلاف کریک ڈاﺅن کرتے ہوئے 5 افراد کوگرفتار کر کے اُن کے خلاف مقدمات درج کر لیے،کریک ڈاﺅن شہرمیں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کے پیش نظر کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز رانا عبدالجبار نے پتنگ بازی اور پتنگ سازی میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کرنے کے لئے تما م ڈویژنز کے ایس پیز کو خصوصی ہدایات دیں۔ ایس پی کینٹ نے ایس ایچ او فیکٹری ایریا صفدر سجادکی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دیجس نے فیکٹری ایریا میں پتنگ بازوں کے خلاف کریک ڈاﺅن کرتے ہوئے5 پتنگ بازوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے ڈور اور پتنگیں برآمد کر لیں۔ملزموں میںعاشق مسیح، افتخار، زین، ظفر اور شکورشامل ہیںجن کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ۔ڈی آئی جی آپریشنز رانا عبدالجبار نے شہریوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اپنے بچوں کواس خطرناک شوق اور جان لیوا کھیل سے بچائیںتاکہ شہرمیں پتنگ بازی کے بڑھتے ہوئے واقعا ت اور ہلاکتوں پر مکمل قابو پایا جاسکے۔انہوں نے تمام ڈویژنل ایس پیز کو حکم دےا کہ پتنگ بازوں اور پتنگ بازی کا سامان بنانے میں ملوث فیکٹریوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ جس مکان سے پتنگ بازی ہوتی نظر آئے گی اس مالک مکان کے خلاف بھی ایف آئی آر درج کی جائے گی اور کسی سے کسی بھی قسم کی رعایت نہ برتی جائے۔شہرمیں جہاں بھی ایسے واقعات ہوں پولیس فوری طور پر پتنگ بازی کرنے والے اور پتنگ بازی کا سامان بنانے والی فیکٹریوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائیں۔

مزید :

علاقائی -