مختلف علاقوں میں منشیا ت فروشوں اور قمار بازی کے اڈے پر چھاپے

مختلف علاقوں میں منشیا ت فروشوں اور قمار بازی کے اڈے پر چھاپے

لاہور(کرائم سیل) مصری شاہ پولیس نے قمار بازی کے اڈے پر چھاپہ مار کر پانچ جواریوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیااور گرفتار ملزمان آصف اور غلام فرید وغیرہ کے قبضہ سے داﺅ پر لگی ہوئی ہزاروں روپے کی نقدی اورموبائل فون برآمد کر لئے ہیں۔اسی طرح نو لکھا پولیس نے ایک منشیا ت فروش حسن علی کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے ایک کلو چرس برآمد کر لی ہے جبکہ ہنجروال پولیس نے تین افراد قدیر وغیرہ کو گرفتار کرکے 32بوتلیں شراب برآمد کر لی ہیں۔

مزید : علاقائی