چیچہ وطنی، الیکٹرونکس کی دکان سے لاکھوں کاسامان چوری

چیچہ وطنی، الیکٹرونکس کی دکان سے لاکھوں کاسامان چوری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چیچہ وطنی(نامہ نگار،نمائندہ خصوصی)کار سوار نامعلوم چوروں نے الیکٹرونکس کی دکان سے 12 لاکھ روپے مالیت کی ایل سی ڈی ٹی وی اور ساڑھے تین لاکھ روپے کی نقدی چوری کر لی۔ چیچہ وطنی پریس کلب کے رکن ملک اسد عباس کی کالج روڈ پر واقع رضا الیکٹرونکس کی دکان پر صبح ساڑھے چھ بجے کار سوار چوروں نے تالے توڑ کر12 لاکھ روپے مالیت کی ایل سی ڈی ٹی وی اور ساڑھے تین لاکھ روپے کی نقدی چوری کر لی۔ پولیس نے ملزمان کے فنگر پرنٹس حاصل کر کے مقدمہ درج کر لےا۔ ڈی پی او ساہیوال نے بھی مقامی صحافی ملک اسد عباس کو جلد سے جلد ملزمان کو گرفتار کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ علاوہ ازےں چوروں نے بٹ موبائل فون شاپ کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے مالیت کے موبائلز فون، لیپ ٹاپ چوری کر لئے۔

مزید :

علاقائی -