مشرف کے کیس کافیصلہ ہوچکا،چندروزمیں بیرون ملک ہونگے ،شیخ رشید

مشرف کے کیس کافیصلہ ہوچکا،چندروزمیں بیرون ملک ہونگے ،شیخ رشید

اسلام آباد(آن لائن)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیدنے کہاہے کہ سابق صدرپرویزمشرف کے کیس کافیصلہ اندرون خانہ ہوچکاہے ،مسلم لیگ ن کی قیادت نے مشرف کوبیرون ملک بھیجنے کیلئے آرٹیکل 6کامقدمہ تین نومبرسے شروع کیاہے ۔نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ پاکستان تاریخ کے مشکل دورسے گزررہاہے ،حکمران قیادت عوامی مسائل کے بجائے فوٹوسیشن میں مصروف ہے ،عوام دن رات ظلم وستم کوبرداشت کررہے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ ن لیگ کی قیادت قومی فیصلوں کے بجائے ذاتی آراءپرفیصلے کررہی ہے ،پاکستان میں میاں منشاءکمپنی کیمنشاءپرقومی اداروں کی نجکاری کی جارہی ہے ،ن لیگ کی قیادت سابقہ ادوارکی نجکاری پالیسیوں سے سبق سیکھے حکومت عوام کوروزگاردے اورامن دے ،ن لیگ کی حکومت نے قومی فیصلے نہ کئے توحکومت بوکھلاہٹ کاشکارہوجائے گی۔

شیخ رشید

مزید : صفحہ آخر