آٹا وافر ہے ، قیمتوں میں اضافے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ،بلال یاسین

آٹا وافر ہے ، قیمتوں میں اضافے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ،بلال یاسین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کامرس رپورٹر)صوبائی وزیر خوراک پنجاب بلال یاسین نے کہا کہ پنجاب میں آٹا اور گندم وافر مقدار میں موجود ہے اس لیے آٹے کی قیمتوں میں اضافے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا پنجاب کی جو فلور ملیں کوالٹی اور کوانٹٹی کا خیال رکھیں گی انہیں ہر طرح کا رلیف دیں گے ہم سب کی یہ ذمہ داری ہے کہ ہم پنجاب کے عوام کو سستا اور معیاری آٹا فراہم کریں فلور ملوں کو ان کی ضرورت سے زیادہ گندم فراہم کر رہے ہیں صوبائی وزیر خوراک گزشتہ روز ایک مقامی ہوٹل میں چھٹی فلور ملنگ کانفرنس کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کررہے تھے اس موقعہ پر کانفرنس کے سرپرست ڈاکٹر بلال صوفی خلیق ارشد ماجد عبداللہ میاں عبدالستار میاں ندیم ناصر میاں وسیم جبار خالد رضاعباس میاں عبدالوحیدحمزہ بلال صوفی اسلم حاجی عبداللہ ساجد عبداللہ سمیت پنجاب سے آئے فلور ملز مالکان نے شرکت کی۔ سیکریٹری خوراک پنجاب اسلم کمبوہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ گندم کی پرکیورمنٹ پالیسی ملز مالکان کی مشاورت سے تیار کر رہے ہیں کیونکہ اصل پرچیزتو مالکان ہیں اس لیے آپ کی مشاورت کو مقدم رکھیں گے ڈاکٹر بلال صوفی نے کہا کہ پوری دنیا میں فلور ملنگ سکول ہیں اس لیے پنجاب حکومت سے کہیں گے اس سکول کی تعمیر ہماری مدد کریں ۔
بلال یاسین

مزید :

صفحہ آخر -