روضہ امام علی رضاؒپر حاضری

روضہ امام علی رضاؒپر حاضری

طاہرالقادری کی وفد کے ہمراہ

لاہور( پ ر) پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر محمدطاہر القادری جو ان دنوں ایران کے دورہ پر ہیں وفد کے ہمراہ مشہد میں حضرت امام علی رضا کے مزار پر حاضری دی۔ رہبر آیت اللہ خامنہ ای کے خصوصی نما ئندے آیت اللہ واعظ طباسی نے مشہد میں ان کا استقبال کیا۔ڈاکٹر طاہر القادری نے واعظ طباسی سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ڈاکٹر طاہر القادری کے ہمراہ وفد میں ڈاکٹر حسن محی الدین القادری،داﺅد حسین مشہدی اور تحریک منہاج القرآن ایران کے افراد شامل تھے ۔

حاضری

مزید : صفحہ آخر