دہشت گردوں کے خلاف ایکشن لینے میں ہی بھلائی ہے،تاجر تنظیمیں

دہشت گردوں کے خلاف ایکشن لینے میں ہی بھلائی ہے،تاجر تنظیمیں

لاہور(وقائع نگار )تاجرصنعتکار تنظیمو ں کے رہنماﺅ ں نے مسلم لیگ ن کی جانب سے طالبان کے خلاف ایکشن لینے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں بڑھتی ہوئی دہشتگردی کے خاتمے،خراب اقتصادی حالات اور بڑھتے ہوئے مسائل کو مدنظر رکھتے تمام اسٹیک ہولڈرزاور سیاسی جماعتو ں کے قائد ین کو ایک پلٹ فارم پر اکٹھا کر کے سب کو اعتماد میں لیا جائے۔اور دہشت گر دوں کا قلع قمع کیا جائے تاکہ ملک میں امن و امان کی فضا قائم ہو سکے اور ملک و قو م تر قی و خو شحالی کی راہ پر گامزن ہو سکے ۔ ان خیا لات کا اظہار انجمن تاجران پاکستان کے صدر خالد پرویز ، لاہور ٹر یڈرز الائنس کے صدر صفدر علی بٹ، پاکستان فلور ملز ایسو سی ایشن کے مرکزی رہنماءعاصم رضا ، پاکستان ٹینرز ایسو سی ایشن کے سابق مرکزی چیئر مین آغا سیدین ، گلبر گ بورڈ کے تاجررہنماء، ندیم سر ور ، قومی تاجر اتحاد کے جنرل سیکر ٹری حافظ عابد علی اور مسلم لیگ ن ٹر یڈزز ونگ کے سینئر نائب صدر لیا قت سیٹھی نے کہا کہ بڑھتی ہوئی ڈکیتییوں دہشتگردی اور بیرونی مداخلت کی وجہ سے ملک انتشار کا ہو چکا ہے تاجر برادری خوف کے عالم میں کاروبار کر رہی ہے ۔تاجر و صنعتکاربرادری نے کہا کہ حکو مت کی جانب سے دہشت گردوں کے خلاف سخت ایکشن لینے میں ہی ملک کی بھلائی ہے ۔

مزید : صفحہ آخر