لوگ مرتے ہی رہتے ہیں ، حکومت مذاکرات میں سنجیدہ نہیں ،پرتشدد کارروائیا ں بڑھ جائیں گی:طالبان نمائندہ

لوگ مرتے ہی رہتے ہیں ، حکومت مذاکرات میں سنجیدہ نہیں ،پرتشدد کارروائیا ں بڑھ ...
 لوگ مرتے ہی رہتے ہیں ، حکومت مذاکرات میں سنجیدہ نہیں ،پرتشدد کارروائیا ں بڑھ جائیں گی:طالبان نمائندہ

  

لندن ( مانیٹرنگ ڈیسک)طالبان کی  نامزدہ کردہ کمیٹی کے رکن یوسف شاہ نے کہا ہے کہ حکومت مذاکرات کے بارے میں سنجیدہ نہیں ہے اور ساتھ ہی انھوں نے متنبہ کیا ہے کہ اگر مذاکرات نہ ہوئے تو ملک میں پرتشدد کارروائیوں میں اضافہ ہو سکتا ہے ۔  بی بی سی ک سے  گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومتی کمیٹی مذاکرات میں سنجیدہ نظر نہیں آتی۔ انھوں نے کہا کہ: ’جنگ بندی کے بارے میں جو اعلان کیا تھا طالبان اس پر قائم ہیں لیکن اعلان تب ہوگا اور تمام معاملات تب حل ہوں گے جب ہم مل کر بیٹھیں گے۔‘حکومتی کمیٹی کے فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ’اگر وہ ہم سے ملنے کے خواہش مند نہیں توہم بھی اس کی خواہش اور شوق نہیں رکھتے ۔‘دہشت گردی کی وارداتوں پر یوسف شاہ نے کہا کہ ’واقعات‘ تو ہوتے رہتے ہیں اور اگر حکومت اور طالبان کمیٹی اس طرح ایک دوسرے سے دور رہتے ہیں تو واقعات میں اضافہ ہو گا۔ انہوں نےکہا کہ ایک بار جنگ بندی کا اعلان ہوگیا تو میرا خیال نہیں کہ پورے ملک میں ایسا کوئی واقعہ پیش آئے گا۔

مزید : قومی