ریمنڈ ڈیوس کیس: مقامی عدالت کا حکومت پنجاب کو مقتول فہیم کی والدہ کو دیت اداکرنے کا حکم
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سیشن کورٹ نے حکومت پنجاب کو امریکی ”جاسوس“ ریمنڈ ڈیوس کے ہاتھوں قتل ہونیوالے مقتول فہیم کی والدہ کودیت کے طور پر ایک لاکھ چھ سو روپے ادا کرکے رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیدیا۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور نے مقتول فہیم کی والدہ کی طرف سے دائر درخواست کی سماعت کی ۔ دورخواست گزار مسرت بی بی نے موقف اپنایاکہ وہ مختلف محکموں کے چکر لگاتے لگاتے تھک گئی ہیں لیکن دیت نہیں مل سکی ، حالانکہ یہ اُن کا قانونی حق ہے ۔ عدالت نے کہاکہ فہیم کی اہلیہ بھی انتقال کرچکی ہیں ، حکومت پنجاب دیت کی رقم والدہ کو اداکرے جو ایک لاکھ چھ سو روپے بنتی ہے اورآئندہ سماعت پر رپورٹ عدالت میں پیش کی جائے۔