سیکیورٹی خدشات: کراچی میں پہلی بار تھانوں کے اطراف خندقوں کی کھدائی کا کام شروع

سیکیورٹی خدشات: کراچی میں پہلی بار تھانوں کے اطراف خندقوں کی کھدائی کا کام ...
سیکیورٹی خدشات: کراچی میں پہلی بار تھانوں کے اطراف خندقوں کی کھدائی کا کام شروع

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سیکیورٹی خدشات کے پیش نظرکراچی میں پولیس تھانوں کے اطراف میں خندقیں کھودناشروع کردی گئی ہیں ۔پولیس حکام کے مطابق ملک بھرمیں سیکیورٹی کی صورتحال کے پیش نظر سیکیورٹی یقینی بنانے کے لیے خندقیں کھودی جارہی ہیں ، سہراب گوٹھ اور سرجانی ٹاﺅن تھانے کے اطراف میں کھدائی شروع کردی گئی ہے ۔ ذرائع کے مطابق حساس اداروں نے پولیس حکام کو آگاہ کردیاہے کہ بارود سے بھری گاڑی یا کوئی رکشہ تھانوں سے ٹکرایاجاسکتاہے جس کے بعد سیکیورٹی اقدامات کیے جارہے ہیں ۔

مزید : کراچی /اہم خبریں