بھارتی ریاست تامل ناڈو کا سابق وزیراعظم راجیوگاندھی کے قاتلوں کی رہائی کا فیصلہ

بھارتی ریاست تامل ناڈو کا سابق وزیراعظم راجیوگاندھی کے قاتلوں کی رہائی کا ...
بھارتی ریاست تامل ناڈو کا سابق وزیراعظم راجیوگاندھی کے قاتلوں کی رہائی کا فیصلہ

  

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی ریاست تامل ناڈوکی انتظامیہ نے سابق وزیراعظم راجیوگاندھی کے سات قاتلوں کو رہاکرنے کافیصلہ کرلیاہے ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق گذشتہ روز بھارت کی سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم راجیوگاندھی کے قاتلوں کی سزاموت سے عمرقید میں تبدیل کردی تھی، مجرموں نے 21مئی 1991ءکو ایک جلسے کے دوران دہشتگردی کی کارروائی میں راجیوگاندھی کو قتل کردیاتھاجس پر ملزمان کو 2000ءمیں سزاسنائی گئی ۔ پاکستانی ٹی وی چینل جیونیوز کے مطابق سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد تامل ناڈوانتظامیہ نے قاتلوں کی رہائی کا فیصلہ کرلیاہے ۔

مزید : بین الاقوامی