لاہور میں گتہ فیکٹری میں آتشزدگی ، ایک مزدور جاں بحق

لاہور میں گتہ فیکٹری میں آتشزدگی ، ایک مزدور جاں بحق
لاہور میں گتہ فیکٹری میں آتشزدگی ، ایک مزدور جاں بحق

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سگیاں پل کے قریب گتے کی فیکٹری میں آتشزدگی سے جھلس کر ایک مزدورجاں بحق اور آٹھ زخمی ہوگئے جنہیں میوہسپتال منتقل کردیاگیا۔ ریسکیوذرائع کے مطابق نین سکھ کے علاقے میں واقع گتہ فیکٹری میں 11بج کر 40منٹ پر سلنڈر زوردار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے باعث فیکٹری میں آگ بھڑک اُٹھی جبکہ دیواریں دھماکے سے گر گئیں ۔ آتشزدگی سے کوٹ عبدالمالک کا شرافت علی جھلس کر جاں بحق ہوگیاجبکہ دیگر آٹھ مزدورزخمی ہوگئے جنہیں میو ہسپتال منتقل کردیاگیا۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق ہسپتال منتقل کیے گئے افراد کے جسم کا 40فیصد حصہ جھلس چکاہے ۔ کچھ دیر کی کاوش کے بعد امدادی ٹیموں نے آگ پر قابو پالیا۔

مزید : قومی