سوچی اولمپکس: پاکستان کے محمد کریم نے بھارت کو پیچھے چھوڑدیا

سوچی اولمپکس: پاکستان کے محمد کریم نے بھارت کو پیچھے چھوڑدیا
  • سوچی اولمپکس: پاکستان کے محمد کریم نے بھارت کو پیچھے چھوڑدیا
  • سوچی اولمپکس: پاکستان کے محمد کریم نے بھارت کو پیچھے چھوڑدیا

سوچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سوچی ونٹراولمپکس میں جوائنٹ سلالم میں پاکستانی سکیئر محمدکریم نے پہلے رن میں بھارتی حریف کو پیچھے چھوڑتے ہوئے 77ویں پوزیشن حاصل کرلی ۔ سوچی ونٹراولمپکس میں پاکستانی سکیئرمحمد کریم پہلی مرتبہ ایکشن میں دکھائی دیئے اور پہلے رن میں 77ویں نمبر پررہے ۔سوچی اولمپکس میں پاکستان کے اکلوتے نمائندہ محمدکریم نے مقررہ فاصلہ ایک منٹ اور43سکینڈمیں طے کیا۔ ایونٹ میں محمد کریم نے بھارت کو پیچھے چھوڑدیا، بھارتی کھلاڑی 79ویں نمبرپررہا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس